17 اگست، 2010، 12:06 PM

اسلامی کانفرنس تنظیم

پاکستان کی مدد کے لئے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان کی مدد کے لئے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

اسلامی کانفرنس تنظیم کے سکریٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو نے پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والے صورتحال پر غور کرنے کے لئے اوآئی سی ممالک کے مستقل نمائندوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کے سکریٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو نے پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والے صورتحال پر غور کرنے کے لئے اوآئی سی ممالک کے مستقل نمائندوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیاہے۔او آئی سی میں پاکستان کے نمائندے کے مطابق یہ اجلاس 18 اگست کو اسلام کانفرنس تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگا۔جس میں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب،ایران،ملائیشیا، انڈونیشیا،سنیگال،سوڈان، اردن، شام،متحدہ عرب امارات، فلسطین اور دیگر ممالک کے نمائندے شرکت کرینگے، اجلاس میں پاکستان میں سیلاب اور بارش سے پیدا ہونے والی حالیہ صورتحا ل کا جائزہ لیا جائیگا اور رکن ممالک سے اس آزمائشی وقت میں پاکستان اور پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی و ہمدردی کریں گے۔اور رکن ممالک سے اپیل کرینگے کہ پاکستان میں متاثرہ افراد کی آبادکاری اور امدادی کارروائیوں میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ وضح رہے کہ پاکستان میں سیلاب سے دو کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں مکانات تباہ اور زراعتی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے سیلاب میں 2 ہزار افراد جاں بحق جبکہ 3 ہزار سے زآئد زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1135386

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha